علاقائی

پھولنگر:مسلح ڈاکوؤں نے کار سوار فیملی سے ہزاروں روپے نقدی اور موبائل لوٹ لیے

بھائی پھیرو﴿نامہ نگار﴾بھائی پھیرو پانچ مسلح ڈاکوؤں نے کار سوار فیملی سے ہزاروں روپے نقدی اور موبائل لوٹ لیے۔ تفصیلات کے مطابق امین بلاک چیچہ وطنی کا رہائشی چوہدری امین اپنی فیملی کے ہمراہ چیچہ وطنی سے لاہور جا رہا تھا۔ جمبر سی این جی کے قریب پانچ مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پر گاڑی نمبری LEA-4604 کو روک لیا اور اس میں سوار افراد سے اسی ہزار روپے نقدی اور تین موبائل فونز چھین لیے۔ پولیس تھانہ صدر بھائی پھیرو نے مقدمہ درج کر لیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker