تازہ ترینعلاقائی

تاندلیانوالہ:ڈاکومقابلے میں اے ایس آئی شہید،ہیڈکانسٹیبل زخمی،ڈکیت فرار

تاندلیانوالہ ﴿نامہ نگار﴾ تھانہ باینک  کے علاقے میں درجنوں  ڈکیتوں  میں مطلوب ڈکیت کے ساتھ مقابلے میں اے ایس آئی شہید ہوگیا ۔ ہیڈ کانسٹیبل زخمی ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق ظہیر عرف زارو ولد امروٹو تھانہ نوریور ساہیوال کو ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں مطلوب تھا ججز کی اطلاع پر تھانے بور پور میں ساہیوال کی پولیس نے ملزم کے چک 609 گ ب میں ملزم کے گھر پر ریڈ  کیا اس دوران کئی گھنٹوں  تک دوطرفہ فائرنگ  کا تبادلہ  ہوتا رہا  ملزم کی جانب سے فائرنگ سے اے ایس آئی مظہر حسین شہید ، ہیڈ کانسٹیبل ارشد زخمی ہوگیا جبکہ ڈکیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تاہم  پولیس نے  ملزم کے والد کو گرفتار کرلیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button