تازہ ترینعلاقائی

چنیوٹ:چوروں ڈاکوؤں کی یلغار، پولیس کے عدم تعاون کے خلاف شہریوں کا شدید احتجاج

چنیوٹ(بیورو رپورٹ)چوروں ڈاکوؤں کی یلغار اور پولیس کے عدم تعاون کے خلاف محلہ غفورآباد کے رہائشیوں کا میڈیا کے سامنے شدید احتجاج ڈی پی او چنیوٹ کو تحریری درخواست میں علاقہ کے ظالموں اور بااثر ملزمان کے خؒ اف کاروائی کرنے کا مطالبہ ڈی پی او چنیوٹ نے نشاندہی اور غفلت پر ریسکیو 15کے انچارج حبیب اللہ چدھڑ کو معطل کردیا جبکہ ایس ایچ او تھانہ سٹی ظفر وٹو کی سرزنش ملزمان کی گرفتاری کا الٹی میٹم غفلت پر محکمانہ کاروائی کرنے کا حکم دیدیا گیا گزشتہ کئی ماہ سے ضلع بھر میں چوری ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری و ساری عوام خوف میں مبتلا کوئی پرسان حال نہ رہاپولیس کے جوان چوروں ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹنے والے شہریوں کو جھوٹی تسلیاں دیکر جان چھرانے میں بازی لے گئے ۔گزشتہ تین ماہ کے دوران ضلع چنیوٹ تھانہ سٹی کے مختلف علاقوں میں ہونے والی چوری و ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث چھ رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کرنے میں بری طرح ناکام ہو گئی ہے جبکہ جرائم پیشہ عناصر بلا خوف و خطر دندناتے پھر رہے ہیں تفصیلات کے مطابق چنیوٹ تھانہ سٹی کے علاقہ محلہ غفورآباد میں گزشتہ رات علاقہ کے با اثر ملزمان کان کی چھت پھاڑ کر قیمتی سامان چوری کرتے ہوئے اہل علاقہ کے رنگے ہاتھوں پکڑ لئے ریسکیو15کو فون کیا گیا تو انہوں نے کال نہ سنی جب تھانہ سٹی فون کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ملزمان کو چھوڑ دو انکے خلاف کاروائی نہیں کی جا سکتی جبکہ حاجی آباد میں گزشتہ روز ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پرجان سے مار دینے کی دھمکی دے کر عبدالرؤف سیال کے گھر میں داخل ہوگئے اوراہلخانہ کو یرغمال بناتے ہوئے گھر میں موجودطلائی زیورات ،لاکھوں روپے نقدی اور موبائیل فون لیکر فرار ہوگئے۔ پولیس تھانہ سٹی واقعہ کی اطلاع ملنے کے کئی گھنٹوں بعد وہاں پہنچی غفورآباد کے مکینوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتا یا ہے کہ انکے علاقہ میں گزشتہ کئی ماہ کے دوران چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتیں ہو چکی ہیں مگر پولیس کی اس سارے معاملہ میں کارکردگی صفر ہے جبکہ ڈکیت گینگ اور چوروں نے انکی زندگیاں اجیرن بنا رکھی ہیں پولیس کال تک نہیں سنتی اور ان جرائم پیشہ افراد نے علاقہ میں خوف و ہراس پھیلا رکھا ہے ۔عوام عدم تحفظ کا شکار ہو کر رہ گئے ہیں پولیس لمبی تان کر سو رہی ہے جبکہ دوسری جانبڈی پی او چنیوٹ نے انچارج ریسکیو 15کو معطل کر دیا ہے اور ایس ایچ او تھانہ سٹی کو وارننگ دی ہے کہ ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!