تازہ ترینعلاقائی

لاہور : شہری نے ڈاکو مار دیا، ساتھی گرفتار، 2 ڈاکو فرار

لاہور(مانیٹرنگ سیل) اسلام پورہ میں کے علاقے شہری نے ایک ڈاکو موت کےگھاٹ اتار دیا، چوہان روڈ پر چار ڈاکو فہیم نامی سنار کے دروازے پر آئے، اس کی اہلیہ نے دروازہ کھولنے کے بجائے شور مچا دیا۔ جس پر محلے دار منصور موقع پر پہنچ گیا، ڈاکوؤں نے اس پر فائرنگ کی، تو شہری نے بھی جوابی فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو موقع پر مارا گیا، ایک کو شہریوں نے زخمی حالت میں پکڑ لیا جبکہ دو فرار ہو گئے۔ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شہری بھی زخمی ہوا ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈاکو کی لاش تحویل میں لے کر مردہ خانے منتقل کر دی۔واقعہ کا مقدمہ تھانہ اسلام پورہ میں درج کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : پنجاب حکومت کی جانب سے خدمت کارڈ کا اجراء حکومت کا ایک احسن قدم ہے. ڈسٹرکٹ کوآرڈنیشن آفیسر قیصر سلیم

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker