تازہ ترینعلاقائی

چنیوٹ:پولیس لمبی تان کر سو گئی چوروں اور ڈاکوؤں کا راج

چنیوٹ(بیورو رپورٹ)پولیس لمبی تان کر سو گئی چوروں اور ڈاکوؤں کا راج شہریوں کے سروں پر ظلم کی تلوار منڈلانے لگی جبکہ ڈی پی او چنیوٹ سیاسی بیان بازیوں سے عوام اور میڈیا کا دل رکھنے میں مصروف ہوگئے کوئی پرسان حال نہ رہا گزشتہ روز سات ڈاکوؤں اہل خانہ کو یرغمال بنا کر جانور لے اُڑے تفصیلات کے مطابق تھانہ رجوعہ کے علاقہ چک نمبر147ج ب کے رہائشی عبدالرحمن ولد نعیم اللہ کے گھر گذشتہ رات سات نامعلوم ڈاکو داخل ہوئے اور اسلحہ کی نوک پر اہل خانہ کو یرغمال بنالیا ڈاکوؤں نے اہل خانہ کو چارپائیوں کے ساتھ باندھ کر وہاں موجود ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کا بھینسا لیکر فرار ہوگئے عبدالرحمن نے ڈی پی او چنیوٹ کو ملزمان کے خلاف مقدمہ کی درخواست دے دی ہے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button