تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ :ڈکیتی اور چوری کی دس مختلف وارداتیں

dakuاوکاڑہ (نمائندہ خصوصی) ڈکیتی اور چوری کی دس مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات ، پر ائز بانڈ، موبائل فون، موٹر سائیکل، مویشیوں اور نقدی سے محروم ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق نواحی قصبہ دھولی کھچی کے رہائشی محمدآصف گو ہر کے گھر گذشتہ رات آتشیں اسلحہ سے مسلح سات نا معلوم ڈاکو داخل ہوئے اسلحہ کے زور پر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر گن پوائنٹ پر گھر سے 4 تولے طلائی زیورات ، 18ہزار رپے نقدی اور 82,500 روپے مالیت کے پرائز بانڈ چھین کر فرار ہو گئے۔ دوسری واردات میں جڑانوالہ ضلع فیصل آباد کے رہائشی محمد سلیم رضا آصف ایڈو کیٹ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ کار می سوار ہو کر اوکاڑہ سے واپس گھر جار ہے تھے کہ اچانک نواحی قصبہ لئی بالا کے قریب آتشیں اسلحہ سے مسلح چار نامعلوم ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر روکا اور گن پوائنٹ پر اُن سے طلائی زیورات، موبائل فون اور 32,500 روپے نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔ تیسری واردات میں نواحی قصبہ فتو آنہ کے رہائشی ظفر اقبال موٹر سائیکل پر سوار ہو کر واپس گھر آرہا تھا کہ راستے میںآتشیں اسلحہ سے مسلح تین ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر روکا اور گن پوائنٹ پر اُس سے موبائل فون اور 1 لاکھ روپے نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔ چوتھی واردات میں صابر پیا ٹاؤن کے رہائشی محمد حکیم کے گھر سے نامعلوم چور تالے توڑ کر1لاکھ20 ہزار روپے مالیت کا گھریلوں سامان چُرا کرلے گئے۔ پانچویں واردات میں عزیز ٹاؤن کے رہائشی محمد ناظم کے گھر سے نامعلوم چور موٹر سائیکل نمبر او کے کے 665 چُرا کر لے گئے۔ چھٹی واردات میں نواحی قصبہ بھومن شاہ کے رہائشی حاجی منظور احمد کی آرھت سے محمد نذیر اور محمد الیاس 25 من گندم چُرا کرلے گئے۔ ساتویں واردات میں نواحی قصبہ 10 ون اے ایل کے رہائشی محمد مختیار کے گھر سے نصیر احمد اور محمد ارشد 50 ہزار روپے مالیت کا بکر ا چُرا کرلے گئے۔ آٹھویں واردات میں ذکریا ٹاؤن کے رہائشی شاہد اسلام کے احاطہ سے نامعلوم چور ہزاروں روپے مالیت کی بھینس چُرا کرلے گئے۔ نویں واردات میں بصیر پور کے رہائشی لیاقت علی کے احاطہ سے نامعلوم چور 2لاکھ روپے مالیت کی بھینس چُرا کرلے گئے۔ دسویں واردات میں نواحی قصبہ کندووال کے رہائشی چوہدری محمد اشرف کے احاطہ سے غلام مصطفی ، ارشاد اور نیاز احمد 4لاکھ روپے مالیت کے مویشی چُرا کرلے گئے، پولیس نے مقدمات درج کرلیے ہیں*

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : عوام میں سوشل میڈیا کے حوالے سے شعور بیدار کرنیکی آگاہی مہم

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker