تازہ ترینعلاقائی

ڈنگہ:وزیراعظم کوفوری طورپراستعفیٰ دے دیناچاہیے،میاں محمد افضل حیات

راولپنڈی﴿بیورو رپورٹ﴾ ڈنگہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب ،ممتاز قانون دان ،پاکستان تحریک انصاف کے راہنما میاں محمد افضل حیات آف کولیاں شاہ حسین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت سے سزا ہونے کے بعد وزیر اعظم کو فوری طور پر استعفیٰ دے دینا چاہیے تھابلکہ جب ان پر فرد جرم عائد کیا گیا تھا اسی دن ہی سیٹ چھوڑ دینی چاہیے تھی انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے حلف،آئین پاکستان اور ملک کی بجائے پارٹی اور پارٹی سربراہ سے وفادار ی نبھائی ہے انہوں نے کہا کہ سیاست خدمت کا نام ہے اگر سیاست میں سے اخلاقیات کو نکال دیا جائے سیاست ،سیاست نہیں رہتی،انہوں نے کہا کہ ملک کا وزیر اعظم ایک عدالت میں پیش ہو رہا ہے جبکہ اس کا بیٹا ایک اور الزام میں دوسری عدالت میں پیش ہو رہا ہے ہم پر اللہ کا عذاب ناز ل ہو رہا ہے لیکن ہم اس طرف بالکل خیال نہیں کر رہے ،انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کا صدر بھی غیر آئینی وقانونی ہے این آر او کے باعث صدر بن گیا انہوں نے ایک جواب میں کہا کہ موجودہ فیصلے کے بعد ہم ایک بحرانی کیفیت میں داخل ہو چکے ہیں تاہم مارشل لائ کا خطرہ نہیں ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ملک میں انتظامی بنیادوں پر صوبوں کے حق میں ہے پنجاب کے علاوہ سندھ ،بلوچستان ،خیبر پختون خواہ سمیت تمام ملک میں انتظامی بنیادوں پر نئے صوبے بنانے چاہئیں انہوں نے کہا کہ قیام کے وقت انڈیا میں 9صوبے تھے اب 32ہیں ،نئے صوبوں کے قیام سے صوبائی عصبیت کا خاتمہ ہو گا جو اس وقت ہمارے اندر بہت زیادہ سرایت کر چکی ہے پیپلز پارٹی کی قیادت صوبوں کے قیام میں مخلص نہیں ہے بلکہ وہ صوبے اپنے آپ کو فائدہ پہنچانے اور اقتدار حاصل کرنے کے لیے بنانا چاہتی ہے ،انہوں نے کہا کہ موجودہ اپوزیشن درست رول نہیں ادا کر رہی جس سے ہمارا ملک انارکی کی طرف بڑھ رہا ہے کوئٹہ میں پاکستان تحریک انصاف نے نئی تاریخ رقم کر دی ہے لاکھوں کے مجمع میں پاکستان کا قومی پرچم لہرایا، قومی ترانہ پڑھا گیا اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے کوئٹہ گونجتا رہا جو بہت ہی خوش آئند بات ہے بجلی بحران کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ کالا باغ ڈیم ضرور بننا چاہیے بجلی بحران کا خاتمہ ہو گا

یہ بھی پڑھیں  میاں محمود الرشید کی وزارت تبدیل کرکےانہیں بلدیات کا قلمدان سونپ دیا گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker