تازہ ترینعلاقائی

سرگودھا:عوام میں ڈینگی مچھر سے بچائو کےلیے مختلف سرگرمیوں کاانعقاد جاری

سرگودہا ﴿تحصیل رپورٹر﴾ پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ سرگودہا نے محکمہ کی ہدایت کی روشنی میں عوام میں ڈینگی مچھر سے بچائو اور حفاظتی تدابیر کا شعور بیدا رکرنے کے لیے مختلف سرگرمیوں کا انعقاد گذشتہ ماہ بھی جاری رکھا ۔ اس سلسلے میں ضلع کے مختلف سکول و کالجز میں محکمہ کے افسران اور لیڈی ڈاکٹر اور دیگر ماہرین نے لیکچر دیئے مختلف فلاحی مراکز کی سطح پر گروپ میٹنگز کا انعقاد کیا ۔ میل موبلائزر نے اپنی اپنی یونین کونسل میں گروپ میٹنگز منعقد کیں ۔ ان میٹنگز میں خواتین و حضرات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ اس کے علاوہ تحصیل سرگودہا اور بھلوال میں ڈینگی کے خلاف واک کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں سینکٹروں افراد نے شرکت کی ۔ عوام نے محکمہ کی ان کاوشوں کو سراہا اور انہیں جار ی رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا ۔

یہ بھی پڑھیں  ہیڈ بلوکی کے مقام پر دریائے راوی میں پانی کی مقدار مزید بڑھنے لگی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker