تازہ ترینعلاقائی

سرگودھا:ڈینگی سے بچاؤ،آگاہی مہم کے حوالے سے سیمینارکاانعقاد کیاگیا

سرگودہا﴿تحصیل رپورٹر ﴾ ڈینگی سے بچاؤ اور آگاہی مہم کے حوالے سے گورنمنٹ انسٹی ٹیوٹ فار سلولرنرز سپیشل ایجوکیشن سرگودہا میں سیمینار کا انعقاد کیاگیا جس میں مختلف شرکائ نے خطاب کیا ۔ڈسٹرکٹ ڈینگی کنٹرول سیل کے ڈپٹی کوارڈینٹر ڈاکٹر طارق حسن نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی سے بچاؤ کا واحد حل احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ ڈینگی کے خاتمے کیلئے اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ ہر فرد اپنی انفرادی ذمہ داری کو سمجھے ۔اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف رکھیں اور پانی کو کھڑا نہ ہونے دیں ۔اپنے گھر کے اندر کسی جگہ پر پانی کاکھڑا ہونا نہیں چاہے کیونکہ ڈینگی صاف پانی میں پرورش پاتا ہے ۔ اپنی گھر کے نل کے نیچے ‘ بالٹی یا گملوں میں پانی کو جمع نہیں ہو نے دینا چاہیے ۔اس تھوڑی سی احتیاط سے اپنے گھراور دوسرے لوگوں کو بیماری سے بچایا جاسکتاہے ۔ ہیڈ مسٹریس شائستہ پروین نے بھی اپنے خطاب میں ڈینگی سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ گھر میں ہماری مائیں او ربہنیں تھوڑی سی احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے پورے گھر کو محفوظ رکھ سکتی ہیں کیونکہ گھر کی صفائی کر تے ہوئے پانی ٹوٹی کے نیچے ‘ بالٹی اور گملوں میں رہ جاتا ہے اور اس پانی پر ڈینگی مچھر اپنی افزائش کرتا ہے اس لئے مائیں بہنیں ڈینگی مچھر کے خلاف بھر پور حکومت کا ساتھ دیں کیونکہ حکومت اکیلی کچھ نہیں کر سکتی جب تک عوام کا بھرپور ساتھ نہ ہو۔ سیمینار کے اختتام پر شرکائ نے ڈینگی کے بارے میں شعور وآگاہی کے سلسلہ میں واک کا اہتمام کیاگیا جو سکول ہذا سے شروع جو نیوسٹیلائٹ ٹاؤن ٹاہلی چوک میں اختتام پذیر ہوئی

یہ بھی پڑھیں  مولانا فضل الرحمان ایک بار پھر کشمیر کمیٹی کے چیرمین منتخب

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker