علاقائی

بورے والا:ڈینگی وائرس اس وقت ہمارے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکاہے

بورے والا﴿نامہ نگار﴾مسلم لیگ﴿ن﴾کے راہنما سابق صوبائی وزیر پیر غلام محیی الدین چشتی نے کہاہے کہ ڈینگی وائرس اس وقت ہمارے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکاہے اور اس چیلنج کا ملکرمقابلہ کرنے کے لیے ہمیں خادم اعلیٰ پنجاب کی ڈینگی مکائو مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرناہوگا تاکہ ہم اپنا اور آئندہ آنے والی نسلوں کا مستقبل محفوظ بناسکیں ان خیالات کااظہارانہوںنے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج شیخ فاضل اورگورنمنٹ کالج برائے خواتین بورے والامیں ڈینگی کے حوالہ سے منعقدہ سیمیناروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا سیمینارز کی صدارت ڈسٹرکٹ آفیسر کالجز محمد رمضان شہزادنے کی جبکہ میڈیکل آفیسر ڈاکٹر فیاض احمداورڈاکٹرمنور ساجد نے ڈینگی کے بارے شعور وآگاہی کے لیے خصوصی لیکچردئیے اس موقع پر وائس پرنسپل گرلز کالج پروفیسر مس نعیمہ انور،پروفیسر مس عابدہ سلیمی،پروفیسر مس فریحہ اسلم اور پروفیسر مس غزالہ یاسمین بھی موجودتھی مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قدرتی آفات ایک فطری عمل ہے اور اللہ تعالیٰ نے انسان کو ان آفات سے نمپٹنے کے لیے تمام ترصلاحیتوں سے نوازا ہے اس لیے ہر شخص کو اپنی صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے اس مہلک اور جان لیوا وائرس کے خاتمہ کے لیے جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے پنجاب حکومت اس سلسلہ میں تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لارہی ہے اس سلسلہ میں ہمیں اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف رکھنا چاہئے اور جن جگہوں پراس وائرس کی افزائش ہورہی ہے اُسے تلف کرنے کے لیے سپرے کو یقینی بناناہوگا۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : شدید دھند کی وجہ سے حادثات، 20طلباء سمیت 30افراد زخمی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker