علاقائی

سرگودھا:عوام میں ڈینگی مچھر سے بچائو کا شعور پیدا کرنے کے لیے مہم

سرگودہا ﴿ تحصیل رپورٹر﴾ ڈائریکٹر جنرل پاپولیشن ویلفیئر پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلع سرگودھا میںپروگرام کی تشہیر اور ترویج کے علاوہ عوام میں ڈینگی مچھر سے بچائو کا شعور پیدا کرنے کے لیے مہم چلائی جارہی ہے ۔ ا س سلسلے میں محکمہ کے تمام افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقے میں مناسب سرگرمیوں کا انعقاد کریں ۔ انہیں ہدایت کے پیش نظر محکمہ کے افسران اور لیڈی ڈاکٹرز نے مختلف سکول اور کالجز میں گزشتہ 3ماہ میں 37لیکچر ز دئیے اور فلاحی مراکز کی سطح پر 49کارنر میٹنگز منعقد ہوئیں ۔ اسی طرح یونین کونسل کی سطح پر میل موبلائزر نے 57گروپ میٹنگز کاا نعقاد کیا گیا ۔مختلف فلاحی مراکز میں خواتین کے لیے کونسلنگ سیشن بھی ہوئے ۔سکول کا لجز میں دئیے گئے لیکچرز میں آفتاب احمد اعوان ڈسٹرکٹ آفیسر پاپولیشن ویلفئیر محمد انور راحیل ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ، فہیم عثمان خان تحصیل پاپولیشن ویلفئیر آفیسر شاہ پور کے علاوہ ڈاکٹر حرہ ضیائ اور احتشام ارشد ، الطاف حسین اور راجہ سعد اللہ اور ڈاکٹر ثنائ نے اپنے اپنے خطاب میں زور دیا کہ وہ خوشحال زندگی گزارنے کے لیے محکمہ کے مشوروں پرعمل کریں اور ڈینگی مچھر سے بچائو کے لیے محکمہ صحت کی معلومات پر پوری طرح عمل کریں اور اس سلسلے میں ضروری اقدامات اٹھائیں ۔

یہ بھی پڑھیں  ساہیوال: ڈا کو ؤں نے اسلحہ کے زور پر دو شہریوں کو مرغا بناکر لوٹ لیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker