تازہ ترینعلاقائی

بہاول نگر:ڈینگی کاخاتمہ ہمارا مشن ہے، منظرجاویدعلی

dangiبہاول نگر (رانا فیصل رحمن سے) ڈینگی کا خاتمہ ہمارا مشن ہے اور ہم صفائی ،حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق زندگی گزاریں تو ڈینگی سمیت دیگر بیماریوں نجات حاصل کرسکتے ہیں یہ بات اے ڈی سی بہاول نگر منظرجاویدعلی نے ڈینگی آگاہی مہم کے سلسلہ میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی سیمینار کا اہتمام پبلک ہیلتھ نرسنگ سکول کے آڈیٹوریم میں کیا گیا تھا جس میں ای ڈی او صحت ، ڈی ایچ او سمیت طبی ماہرین نے خطاب کرتے ہوئے ڈینگی سے بچاؤ اور علاج کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی قبل ازیں اے ڈی سی منظرجاوید علی کی قیادت میں ایک ڈینگی آگاہی ریلی ضلعی ہسپتال بہاول نگر سے نکالی گئی جو پبلک ہیلتھ نرسنگ سکول جاکراختتام پذیر ہوئی ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھارکھے جن پر ڈینگی سے بچاؤ کے طریقے درج تھے ڈینگی ڈے کے حوالے سے ضلع بھرکے سکولوں اور سرکاری دفاترمیں خصوصی مہم چلائی گئی دفاترکے ارد و گرد صفائی کی گئی کوڑہ کرکٹ کو ٹھکانے لگایا گیا اور صفائی کے سلسلہ میں خصوصی اقدامات کیے گئے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button