عبدالحکیم(نامہ نگار ) ڈینگی آگاہی تقریب انجمن رفاہ عامہ اور وومن اینڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر انتظام گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول جناح کالونی عبدالحکیم میں ڈینگی سے آگاہی بارے رضاکاروں کی تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا ،تقریب میں ڈاکٹر امجد علی کمبوہ نے شرکاء کو ڈینگی بارے بریفنگ دی جبکہ سوشل ویلفیئر کبیروالاتصور حسین نے رضاکاروں اور تقریب کے شرکاء ڈینگی سے بچاؤ کی ٹریننگ دی،تقریب میں محمد مشتاق چودھری ضلعی ممبر امن کمیٹی،شیخ احسان احمد،محمد اشرف،محمد ظفر،سکول ہیڈماسٹر محمد اقبال دراج و دیگر سماجی سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔