تازہ ترینعلاقائی

ہارون آباد:ٹی ایم او ہارون آباد نے وزیر اعلی پنجاب کی ڈینگی مہم کاپیغام ہوا میں اڑادیا

ہارون آباد﴿بیو رو چیف﴾ٹی ایم او ہارون آباد نے وزیر اعلی پنجاب کی ڈینگی مہم کا پیغام ہوا میں اڑا دیا ۔گنجان آباد علاقوںالہاشم کالونی ،بلدیہ کالونی ،خان کالونی ،کچی منڈی ،ٹبہ شرقیہ ،ٹبہ نورپورہ کے علاقوں میں گندگی اور غلاظت کے ڈھیر وں کی وجہ سے ڈینگی پھیلنے کا اندیشہ ۔گٹر ابلنے سے پانی سڑکوں میں کھڑا رہنے لگا ۔تحصیل میونسپل آفیسر اپنے آفس تک محدود ۔ان علاقوں کے رہائشیونے ایک سروے میںاظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہارون آباد میں سفارشی تعینات ٹی ایم او انور جاوید نے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی ڈینگی مہم کو فلاپ کرنے کی ٹھانی ہوئی ہے جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر اور گٹروں کے ابلتے ہوئے گندے پانی نے عوام کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے ۔گلیوں اور چوکوں میں گندا پانی کھڑا ہونے سے مچھروں کی بہتات ہو گئی ہے جس سے ڈینگی کا خطرہ بڑھنے لگ گیا ہے ۔ٹی ایم او ہارون آباد ڈینگی کے خطرے سے لاپرواہ ہو کر صفائی کے نظام اور گٹروں کے ابلنے سے لاتعلق دکھائی دیتے ہیں ۔چوکوں اور گلیوں میں گندے پانی کے تالاب نظر آتے ہیں اور گندگی کی وجہ سے اس گندے پانی سے مچھروں کے ڈھیر پیدا ہو رہے ہیں اور ڈینگی بخار کا خطرہ بہت بڑھ گیا ہے ۔محمد افضل نے کہا کہ ہم نے کئی مرتبہ ٹی ایم او محمد انور جاوید کی توجہ اس طرف دلوائی ہے لیکن وہ اس خطرے سے لاپرواہ ہو کر اس جانب توجہ دینا پسند نہیں کرتے ۔ٹی ایم او کی اس لاپرواہی کی وجہ سے ہارون آباد کے علاقہ میں ڈینگی کا حملہ ہو سکتا ہے ۔ا وزیر اعلی پنجاب ڈینگی کے خلاف پورا زور لگا رہے ہیں اور لاہور میں مختلف علاقوں میں جا کر صفائی کرواتے نظر آتے ہیں جبکہ ہارون آباد میں موجود ٹی ایم او انور جاوید کا اپنی کرسی چھوڑنے کو دل ہی نہیں کرتا ہم وزیر اعلی پنجاب سے اپیل کرتے ہیں کہ ہارون آباد میں اپنے جیسا ہارڈ ورکر اور ایماندار ٹی ایم او تعینات کروائیں تاکہ دوسرے شہروں کی طرح ہارون آباد میں بھی آپکی ڈینگی کے خلاف چلائی گئی مہم کامیاب ہوسکے ۔

یہ بھی پڑھیں  ڈینگی کے خلاف مہم میں شامل ملازمین میں اعزازی رقم کی تقسیم

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker