تازہ ترینعلاقائی

ڈیرہ غازیخان:حکومت پنجاب کاڈینگی وائرس سے نمٹنے کیلئےایکشن پلان طلب

dangiڈیرہ غازیخان (جنید ملک سے)حکومت پنجاب نے ڈینگی وائرس سے نمٹنے کیلئے ضلعی حکومتوں سے ایکشن پلان طلب کر لیاہے . جوہڑوں کے خاتمہ اورپرانے ٹائروں کی تلفی سمیت فوگنگ سپرے، ڈی واٹرنگ سیٹ اوردیگر مشینری کی موجودہ صورتحال کی رپورٹ بھی طلب کر لی ہے . یہ بات ڈی سی او افتخارعلی سہو نے اس سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی . انہوں نے کہاکہ ٹی ایم اے اہم مقامات کامعائنہ کر کے پرانے ٹائرز کی محفوظ تلفی کو یقینی بنائے اور عوامی آگاہی کیلئے سیمینارز ، واک اور دیگر پروگرام منعقد کیے جائیں . محکمہ صحت اور ٹی ایم اے لاروی سائیڈنگ کیلئے فوری ڈیمانڈ بھجوائیں. اجلاس میں محکمہ صحت ، ٹی ایم اے ، لوکل گورنمنٹ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے .

یہ بھی پڑھیں  اوگرا نے پٹرول، ڈیزل سستا کرنے کی سفارش کردی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker