تازہ ترینعلاقائی

گوجرانوالہ:حکومت پنجاب کےاحکامات پرڈینگی مکاؤ مہم کے سلسلہ میں واک کااہتمام کیاگیا

1گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)2حکومت پنجاب کے احکامات پر ڈینگی مکاؤ مہم کے سلسلہ میں روٹری کلب آف سیٹلائٹ ٹاؤن کے زیر اہتمام ایک واک کا اہتمام کیا گیا ۔جس میں خصوصی طور پر نو منتخب ایم پی اے نواز احمد چوہان ‘اے ڈی سی صالحہ سعید ‘ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر اظہر محمود اور اسسٹنٹ گورنر روٹری انٹرنیشنل آغا الماس علی خاں و دیگر نے شرکت کی ۔اس موقعہ پر حاضرین نے کہا کہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اپنے گھروں اور ماحول کو صاف رکھیں ‘کہیں پانی کھڑا نہ ہونے دیں تاکہ ڈینگی مچھروں کی محفوظ پناہ گاہوں کا خاتمہ ہو سکے ۔ مہمانان گرامی نے عوام الناس پر زور دیا کہ وہ حکومتی سرپرستی میں ڈینگی مکاؤ مہم کے سلسلہ میں بھرپور ساتھ دیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button