پاکستانتازہ ترین

جس عمارت سے ڈینگی لاروا ملے اس کو سیل کرکے ایف آئی درج کرائی جائے،کمشنر لاہور

dangiلاہور(نامہ نگار) کمشنر لاہور ڈویژن امداد اﷲ بوسال نے انسداد ڈینگی کے سلسلے میں ڈینگی سرویلنس اور لاروا کی تلفی کے لیے آج گلبرگ ٹاؤن، عزیز بھٹی ٹاؤن، راوی ٹاؤن اور داتا گنج بخش ٹاؤن کے خصوصی اور تفصیلی دورے کیے اور ہر ٹاؤن میں ٹاؤن کی سطح پر ڈینگی رسپانس کمیٹی کے اجلاسوں کی صدارت کرنے کے علاوہ مختلف علاقوں کا دورہ کیا، انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز اور ٹی ایم اوز کو واضح حکم دیا ہے کہ حکومتی ہدایات اور اعلانات کے باوجود انسداد ڈینگی کے لیے اقدامات نہ کرنے والے افراد ، دکانداروں اور ذمہ داروں کے خلاف مقدمات درج کروا کر قانونی کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ جس عمارت سے ڈینگی لاروا ملے اس کو سیل کرکے ایف آئی درج کرائی جائے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ڈینگی مچھر چھپا ہوا عذاب ہے اگر انتظامیہ کی طرف سے تھوڑی بھی ڈھیل دی گئی تو یہ بے لگام ہو سکتا ہے، کمشنر لاہور کے ہمراہ مختلف ٹاؤنوں میں اراکین صوبائی اسمبلی پنجاب صوبائی وزیر خوراک بلال یسین، غزالی سلیم بٹ، کرن ڈار، خواجہ عمران نذیر، میاں محسن لطیف اور دیگر عوامی نمائندوں کے علاوہ ای ڈی ہیلتھ، جی ایم لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، ایم ڈی واسا، ڈائریکٹر پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور محکمہ فشریز، تعلیم، صحت، ماحولیات کے افسران نے بھی اجلاسوں میں شرکت اور علاقوں کا دورہ کیا‘کمشنر لاہور ڈویژن نے گلبرگ ٹاؤن میں انسداد ڈینگی عملہ سے مختلف سوالات کیے اور ان کے جوابات پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے عملہ کی سرزنش کی، ایک ٹاؤن میں سی بی سی ٹیسٹ مشین کی خراب پر کمشنر لاہور نے ڈی ایچ او کو اس کو ٹھیک کرانے کے لیے تین یوم کی مہلت دیتے ہوئے ای ڈی او ہیلتھ کو تاکید کی کہ باقی آلات اور مشینری کو بھی چیک کیا جائے‘کمشنر لاہور نے عزیز بھٹی اور راوی ٹاؤن کے کھلے پلاٹوں میں جمع بارشی پانی فوری نکاسی کا حکم دیا،انہوں نے ٹی ایم اوز کو ہدایت کی کہ تمام عوامی نمائندوں کے ساتھ مسلسل رابطہ رکھ کر عوام کو ڈینگی کے بارے میں بھرپور مہم چلا کر آگاہی فراہم کرکے بیدار کیا جائے۔کیونکہ معمولی لغزش بڑے نقصان کا پیش خیمہ بن سکتی ہے‘کمشنر لاہور نے کہا کہ تمام افسران انڈرائڈ فون کے ذریعے سے فوری رپورٹنگ کو ہر صورت یقینی بنائیں، انہوں نے محکمہ صحت کو پی آئی ٹی بی کے ساتھ مل کر ڈینگی کے حوالے سے فوری الرٹس جاری کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے مزید کہا کہ پرائمری ہیلتھ کیئر اور نیشنل پروگرام کی تمام لیڈیز سٹاف کو فعال بنا کر انسداد ڈینگی مہم کو تیز تر بنایا جائے‘کمشنر لاہور نے عزیز بھٹی ٹاؤن میں اپنی نگرانی میں انٹمالوجسٹس سے ریلوے کی ورکشاپوں میں کھڑی بوگیوں کا معائنہ کرایا اور ای ڈی ہیلتھ کو ہدایت کی کہ ریلوے حکام کے ساتھ مل کر ریلوے کی تمام بوگیوں اور لاروا کی افزائشی ممکنہ جگہوں کا معائنہ کرایا جائے۔ کمشنر لاہور نے تمام ٹاؤن ایڈمنسٹریٹرز اور ٹی ایم اوز کو حکم دیا کہ ڈینگی لاروا کے حوالے سے تمام ٹاؤنوں کا ازسرنو سروے کرایا جائے اور ڈینگی لاروا کی تلفی کے لیے تمام اقدامات کو بروئے کار لایا جائے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker