تازہ ترینعلاقائی

راولپنڈی: 387 مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق

dangiراولپنڈی (مانیٹرنگ سیل) راولپنڈی ضلع میں 387 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی، ہولی فیملی اسپتال میں دوران علاج ایک مریض دم توڑ گیا۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر اور انچارج ڈینگی مہم ڈاکٹر عنصر کے مطابق راولپنڈی ضلع میں اب تک 387 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ ذرائع کے مطابق اڈیالہ روڈ کا رہائشی 21 سالہ احمد کا ہولی فیملی اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔ ڈاکٹر عنصر کا کہنا ہے کہ سرد موسم شروع ہوتے ہی ان مریضوں میں کمی آرہی ہے اور شہریوں میں آگاہی کیلئے شہر کے مختلف علاقوں میں کیمپ لگائے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button