
داؤدخیل (ضیانیازی سے ) ڈینگی خطرناک مرض ہے مگر قابل علاج ہے اس سے خوف نہیں کھانا چاہیئے بلکہ اس کا مقابلہ ضروری ہے حکومت پنجاب اس کے تدارک کے لیئے بھرپور کوششیں کر رہی ہے اور تمام تر وسائل استعمال کیئے جا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر امیر احمد خان نے ڈینگی بچاؤ و خاتمہ مہم کے سلسلے میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اپنے گھروں میں کھلے مقامات پر پانی کھڑا نہ ہونے دیں اور پانی کی نکاسی کا انتظام کریں گملوں ٹائروں پانی کی کیاریوں میں پانی کھڑا نہ ہونے دیں ڈینگی کا لاروا صاف پانی ہی میں رہتا ہے گھروں میں سوتے وقت دروازوں کے آگے جالیاں لگائیں مچھر دانی کا استعمال ضروری ہے اور کوائل جلائیں ایسی احتیاطی تدابیر سے ڈینگی کا ہر ممکن خاتمہ ہو سکتا ہے انہوں نے کہا کہ پرائمری سکولوں ہوہسپتال ہوں ،لاری اڈہ پر ڈینگی سے بچاؤ اور اس سے آگاہی کے متعلق عوام کو آگاہ کرنا چاہیے تاکہ وہ احتیاطی تدابیر اپنا کر ڈینگی کا خاتمہ کر سکیں ۔