پاکستانتازہ ترین

سندھ اورپنجاب میں ڈینگی سےمتاثرمریضوں کی تعداد 5 ہزارسےتجاوز کرگئی

لاہور(نامہ نگار)چارسال قبل ساڑھے تین سو سےزائد افراد کی جان لینے والےڈینگی بخار نے ملک میں ایک بار پھر خطرناک صورتحال کرلی ہے ، ایک سال کے دوران ہزاروں مریض ڈینگی سے متاثر جبکہ دس افراد خطرناک وائرس کا شکار ہوکر موت کی وادی میں جا پہنچے۔ ڈینگی بخار میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق اب تک سندھ اور پنجاب میں ڈینگی سےمتاثر ہونے والے مریضوں کی تعداد پانچ ہزارسےتجاوز کرچکی ہے،جبکہ دس افراد خطرناک وائرس سے موت کا شکار ہوچکے ہیں۔ صوبائی حکومتوں کی جانب سے ڈینگی سے بچاؤ کی اب تک کی کوششیں کار آمد ثابت نہ ہوسکیں ۔ شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈینگی سے بچاؤ کےلئے اسپرے کرائے جائیں اور آگاہی مہم بھی چلائی جائے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button