علاقائی

گورنمنٹ ہائی سکول حاصل پور اولڈ کے اساتذہ اور طلبہ نےڈینگی کے خاتمہ کی آگاہی بارے ریلی کا اہتمام کیا

 

(حاصل پور﴿بیورو چیف
وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی ڈینگی مکائو مہم کے سلسلہ میں اور ای ڈی او بہاول پور کی ہدایت کے مطابق سینئر ہیڈ ماسٹر تاج محمد کی زیر سرپرستی گورنمنٹ ہائی سکول حاصل پور اولڈ کے اساتذہ اور طلبہ نے ریلی کا اہتمام کیا۔ڈینگی کے خاتمہ کی آگاہی کے لئے اس ریلی میں بابا جاوید حیدر،ظفر اقبال، خالد محمود ،اکبر علی، محمود احمد، حاجی شفقات ، عبدالمجید، محمد یوسف اور دیگر اساتذہ نے عوام الناس کو ڈینگی سے بچائو اور حفاظتی تدابیر کے بارے میں بتایا۔ پرانا حاصل پور کی مختلف گلیوں، محلوں اور سڑکوں سے گذرتے ہوئے یہ ریلی واپس سکول پر ختم ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں  پھولنگر:اسلامی جمعیت طلبا کے مقامی رہنماؤں کی پنجاب یونیورسٹی میں پولیس گردی ،تشدد اورجھوٹے مقدمات کی شدیدمذمت

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker