تازہ ترینعلاقائی

پشاور:ڈینگی کا خطرہ دوبارہ سراٹھانے لگا

پشاور﴿سٹاف رپورٹر﴾پشاور میں موسم کی تبد یلی کے ساتھ ہی ڈینگی وائرس کا خطرہ دوبارہ سر اٹھانے لگا ہے. رواں سال لیڈی ریڈنگ اسپتال میں داخل کیا جانے والا اپر دیر کا ایک مریض نیک نذیر ڈینگی بخار کی وجہ سے انتقال کر گیا ہے.قومی ادارہ صحت نے اس مریض کے ڈینگی میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی تھی. لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ڈینگی کے مریضوں کے لیے الگ آئسولیشن وارڈ بنا دیا گیا ہے اور مریضوں کے لیے بیڈ نیٹ بھی لگائے گئے ہیں. وارڈوں میں اسپرے بھی کیا جا رہا ہے. عالمی ادارہ صحت نے خیبر پختونخوا میں ڈینگی سے بچاوی کیلئے جامع منصوبہ بندی کی ہدایت کی ہے. عالمی ادارہ صحت کی سفارش پر محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے ڈینگی سے بچاوی کیلئے 3کروڑ روپے کی ادویات خریدی ہیں. جن میں ڈیلٹا میتھرین اور ٹیمپاس نامی ادویات شامل ہیں، جنہیں بہترین مچھر مار ادویات میں شمار کیا جاتا ہے. پشاور کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں ڈینگی سے بچاوی کیلئے مچھرمار اسپرے کا کام شروع کیا گیا ہے جبکہ شہر سے کوڑا کرکٹ اٹھانے اور صفائی کی صورت حال بہتر بنانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں. گزشتہ سال ہو نے والی اموات کے بعد شہری ڈینگی سے خوف کا شکار دکھائی دیتے ہیں اس مرض سے بچاوی کے لیے حکومتی کوششوں میں تیزی ان کے خوف کو کسی حد تک کم کر سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  سانحہ کراچی میں ملوث دہشتگردوں کو ہر صورت پکڑا جائے گا: آرمی چیف

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker