تازہ ترینعلاقائی

پتوکی میں ڈینگی آگاہی واک اور شاندار سیمینار کا انعقاد

pattokiپتوکی(نامہ نگار)پتوکی میں ڈینگی آگاہی واک اور شاندار سیمینار کا انعقاد ۔ڈی سی او ضلع قصور سید جاوید اقبال بخاری اور EDOایگریکلچرل چوہدری بشیر احمد کی خصوصی ہدایت پر سول ویٹرنری ہسپتال پتوکی ویٹرنری اسسٹنٹ ضلع قصور سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔تقریب سیمینار میں چیف گیسٹ ڈسٹرکٹ لائیوسٹاک آفیسر ضلع قصور ڈاکٹر محمد اشرف خالد نے فرائض سرانجام دیئے ۔ڈینگی کے تدارک کے حوالے سے سیمینار سے DCOضلع قصور ڈاکٹر محمد اشرف خالد ، ڈاکٹر رفاقت ، ڈاکٹر محمد آصف ، ڈاکٹر محمد اکرم، لائیوسٹاک ایسوسی ایشن ضلع قصور کے صدر صفدر شاہ، نائب صدر چوہدری محمد طفیل خاں، فنانس سیکرٹری ناصر خاں، عطاء محمد مانیکا، عبدالروف نے خطاب کیا۔ ڈاکٹر محمد اشرف خالد DLOضلع قصور نے خطاب کرتے ہوئے ڈینگی کے تدارک کے حوالے سے آگاہی دی سینکڑوں حاضرین شرکاء کو ہسپتالوں میں صفائی پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی کیونکہ صفائی نصف ایمان ہے ۔انہوں نے ڈینگی مکاؤ مہم کے سلسلہ شاندار واک کی قیادت کی شرکاء ریلی نے ڈینگی کے تدارک کے سلسلہ میں مختلف تحریروں پر مبنی بینرز ، فلیکس اورکتبے اٹھا رکھے تھے۔ڈینگی کے تدارک کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کی انتھک محنت پر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا ۔ڈینگی مکاؤ ریلی سول ویٹرنری ہسپتال سے شروع کی گئی ۔ شارع قائداعظم سے ہوتی ہوئی کچہری چوک میں جاکر اختتام پذیر ہوئی ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button