علاقائی

بہاولپور میں کپسٹی بلڈنگ ٹرینگ ورکشاپ آف ویلفیئر این ۔جی ۔اوز ۔ڈینگی اوئیرنس پروگرام

حاصلپور ﴿ بیوروچیف﴾ بہاولپور میں کپسٹی بلڈنگ ٹر نیگ ورکشاپ آف ویلفیئر این ۔جی ۔اوز ۔ڈینگی اوئیرنس پروگرام سوشل ویلفیر ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام بیت المال آفس میں منعقد ہو ۔ جس میں تحصیل حاصلپور سے ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ثاویہ مزمل رامے۔ انوار الحق چوہدری۔توقیر گل۔محمد افضل کے ساتھ بہاول پور ۔ یزمان احمد پور شرقیہ کے این جی اوز کے نمائندوں نے شرکت کی۔ جس میں ڈاکٹر ڈپٹی ڈی ایچ او حیب اللہ۔ ڈاکٹر آصف چنٹر1122 ۔ راناشاہد ڈی او سوشل ویلفیئر بہاول پور نے ڈینگی کے بارے میں آگاہی دیتے ہوئے بتایا کہ موسم برسات کی آمد کے ساتھ ڈینگی بخار کے پھیلائو میں اضافہ ہو گیا ہے اور لاہور میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ اس سے متاثر ہیں اور یہ وائرس آہستہ آہستہ سارے پنجاب میں پھیلتا جارہا ہے۔ لہذا اس گھریلو مچھر ﴿ ڈینگی ﴾ سے بچنے کے لیے ضروری ہے۔ کہ اس کی نشاندہی کی جائے ڈینگی ﴿ بخار ﴾ کالی اور سفید دھاریوں والا ایک خطرناک قسم کے گھریلو مچھر کے کاٹنے سے ہوتا ہے ڈینگی بخار سے بچائو کے لیے ہفتے میں دو سے تین بار دوکانوں گھر اور دفتروں میں صفائی کر کرکے مچھر مار ادویات کا سپرے کریں ۔ AC سے خارج ہونے والا پانی زیادہ دیر کھڑا نہ رہے پوری آستیں کے کپڑے پہنیں اور بہت ساری احتیاط کے بارے میں آگاہی دی

یہ بھی پڑھیں  کراچی:کراچی سے متعلق اے این پی نے 3 مطالبات پیش کردیئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker