تازہ ترینکھیل

دانش کینیریا پر ہر طرز کی کرکٹ کھیلنے پر پابندی

پاکستان کرکٹ بورڈ کی انٹیگرٹی کمیٹی نے ٹیسٹ کرکٹر دانش کینیریا پر ہر طرز کی کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کردی ہے۔چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف کی سربراہی میں ہونے والے انٹیگریٹی کمیٹی کے اجلاس میں دانش کنیریا پر کسی بھی کرکٹ سرگرمی میں ملوث ہونے پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا۔ کمیٹی کے مطابق ٹیسٹ کرکٹر کیجانب سے سزا کے خلاف دائر اپیل کا فیصلہ آنے تک ان پر پابندی برقرار رہے گی۔ کاونٹی کرکٹ میں اسپاٹ فکسنگ کے باعث کنیریا پر انگلش کرکٹ بورڈ نے تاحیات پابندی عائد کی ہے۔ آئی سی سی نے بھی تمام ممبرممالک کو اس فیصلے پر عملدرآمد کرنے کی ہدایت جاری کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker