تازہ ترینعلاقائی

ڈیرہ غازیخان:دانش سکول کا تعمیراتی کام 2ماہ میں مکمل کرلیاجائےگا، DCO

ڈیرہ غازیخان ( جنید ملک سے).ڈی سی او افتخارعلی سہو نے کہا ہے کہ دانش سکول ڈیرہ غازیخان کا تعمیراتی کام مرحلہ وار دو ماہ کے اندر مکمل کر لیا جائے گا. منصوبہ پر تقریبا ایک ارب روپے خرچ کیے جا رہے ہیں . 80 طلباء اور 60 طالبات پر مشتمل تعلیمی سیشن کا آغاز یکم دسمبر سے کر دیا جائے گا. انہوں نے یہ بات دانش سکول میں کلاس ششم کے اجراء کے حوالے سے کیے گئے انتظامات کا جائز ہ لینے کے موقع پر کہی . انہوں نے کہا کہ اکیڈمک بلاک دو روز کے اندر جبکہ بوائز ہاسٹل یکم دسمبر تک فنکشنل کر کے دا نش سکول اتھارٹی کے حوالے کردیا جائے . انہوں نے کہا کہ دانش سکول کیلئے الگ ایکسپریس فیڈر نصب کیاجا رہا ہے . بوائز و گرلز ہاسٹلز ، پرنسپل اور دیگر سٹاف کی رہائش گاہیں اور سڑکوں کی تعمیر جاری ہے . ڈی سی او نے دونوں پرنسپلز کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ تعمیراتی کام کی نگرانی کرکے رپورٹ پیش کریں . اس موقع پر دانش سکول بوائز و گرلز ونگ کے پرنسپلز بالترتیب کرنل (ر) افتخار اور شبنم حسیب کے علاوہ پرنسپل ڈی پی ایس و کالج کرنل (ر) ڈاکٹر محمد شہاب الدین شاہ ، ایکسیئن واپڈا کنسٹرکشن غیاث محمود ، آر ای نیسپاک رشید احمد بزدار اور دیگر متعلقہ افسران ہمراہ تھے

یہ بھی پڑھیں  رینجرزاختیارات تاخیرپرچوہدری نثارکاقائم علیشاہ کو خط

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker