تازہ ترینعلاقائی

دانش سکول ڈیرہ غازیخان میں پہلے تعلیمی سیشن کا آغاز کر دیا گیا

danish school
danish school

ڈیرہ غازیخان ( بیورو رپورٹ).دانش سکول ڈیرہ غازیخان میں پہلے تعلیمی سیشن کا آغاز کر دیا گیاہے جبکہ دوسرے تعلیمی سیشن کیلئے 15 جنوری تک درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں .یہ بات ڈی سی او افتخارعلی سہو نے دانش سکول میں کلاسز کے معائنہ کے دوران کہی . ڈی سی او نے بتایاکہ دانش سکول ڈیرہ غازیخان میں سیلف فنانس پر بھی داخلے دیئے جا ر ہے ہیں . خواہشمند والدین دانش سکول کے پرنسپلز سے رابطہ کر سکتے ہیں . انہوں نے بتایاکہ سیلف فنانس کیلئے ابتدائی طو رپر 12000 روپے ماہوار مقرر کیے گئے ہیں جس میں تعلیمی اور رہائشی سہولیات کے ساتھ سا تھ خوراک ، یونیفارم اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی . ڈی سی او نے بتایاکہ پہلے تعلیمی سیشن میں 100 طلباء اور 60 طالبات زیر تعلیم ہیں جن کو موسم کی مناسبت سے تعلیمی و رہائشی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں . ڈی سی او نے بتایاکہ سو ایکڑ رقبہ پر محیط دانش سکول کے تعمیراتی کام اور سہولیات کی فراہمی پر 80 کروڑ روپے خرچ کیے جار ہے ہیں .اکیڈمک بلاک، ہاسٹلز ،پرنسپلز کی رہائش گاہوں سمیت اکثریت تعمیراتی کام مکمل کر لیاگیاہے جبکہ منصوبہ مارچ تک ہر لحاظ سے مکمل کر لیا جائے گا .اس موقع پر بوائز و گرلز ونگ کے پرنسپلز کرنل (ر) افتخاراحمد اور شبنم حسیب کے علاوہ آر ای نیسپاک عبدالرشید بزدار اور دیگر افسران بھی موجود تھے .

یہ بھی پڑھیں  نبی ﷺ کا عفو ودرگذر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker