پاکستانتازہ ترین

نئے صوبوں کے قیام کا بل ایک سیاسی ڈرامہ ہے،اسحاق ڈار

ishaq darاسلام آباد(بیوروچیف) مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کے قیام کا بل سیاسی ڈرامہ ہے جسے جنوبی پنجاب کے عوام کی ہمدردیاں بٹورنے کے لئے رچایا جارہا ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان میں نئے صوبوں کا شوشہ مشکلات کا پنڈورا بکس ہے جسے نہیں کھلنا چاہئے۔ نئے صوبوں کا ڈرامہ پاکستان کو ڈگمگانے کی کوشش ہے جس کی ہر حال میں مخالفت کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ نئے صوبوں کے قیام سے سینٹ کی ساخت ختم ہو جائے گی اور نئے سرے سے انتظامی ڈھانچہ تشکیل دینا ہو گا،صوبوں کو بجٹ پہلے ہی انتہائی کم ملا ہے نئے صوبوں کے لئے پہلے کی نسبت تین گنا زیادہ بجٹ درکار ہوگا۔ اس موقع پر بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما حاصل بزنجو نے بھی نئے صوبوں سے متعلق بل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں دو صوبے بننے سے پنجاب کو نمائندگی زیادہ ملے گی جس کے لئے دوسرے صوبے تیار نہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button