تازہ ترینعلاقائی

فنی خرابی ،لاہور ،شیخوپورہ اورقصور تاریکی میں ڈوب گئے

لاہور(نمائندہ خصوصی) شہر پکے کئی گرڈ سٹیشن ٹرپ کر گئے جس کے باعث شہر کے متعدد علاقوں میں بجلی معطل ہو گئی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق گوالمنڈی، گلبرگ، ماڈل ٹاﺅن، راوی روڈ، گرین ٹاﺅن، اندرون شہر، گڑھی شاہو، سمن آباد، مسلم ٹاﺅن، اچھرہ اور کینٹ کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔ اس سے قبل دن کے اوقات میں بھی کئی علاقوں میں گھنٹوں بجلی بند رہی جس کے خلاف شہریوں نے احتجاج بھی کیا۔ جیو نیوز کے مطابق کالا شاہ کاکو کے قریب مین ٹرانسمیشن لائن میں فنی خرابی کی وجہ سے لاہور، شیخوپورہ اور قصور میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔ لیسکو ذرائع کے مطابق یہ فنی خرابی دور کرنے میں وقت لگے گا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button