پاکستانتازہ ترین

پاکستان کے پاس ڈرون گرانے کی جدید ٹیکنالوجی موجودہے، رانا تنویر

Darounاسلام آباد (بیورو چیف)وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر نے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس امریکی ڈرون طیاروں کو مار گرانے کی ٹیکنالوجی موجود ہے لیکن ڈرون گرانے کا فیصلہ عجلت میں نہیں کیا جا سکتا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر نے کہا کہ اس وقت پاکستان کے پاس امریکی جاسوس طیارے مار گرانے کی جدید ٹیکنالوجی موجود ہے لیکن ڈرون کو گرانے کا فیصلہ حکومت عجلت میں نہیں کر سکتی کیونکہ ڈرون گرانا تو آسان ہے لیکن ا س کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال مشکل ہوگی ۔ان کا کہنا تھا کہ دورہ امریکہ میں وزیر اعظم نواز شریف نے امریکی قیاد کو اپنے موقف سے آگاہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button