تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ:مخبر کی اطلاع پر سرکل پولیس نے دو مختلف مقامات پر چھاپہ مار کر 4افراد کو پکڑ لیا جبکہ 8موقعہ سے فرار

ڈسکہ(نامہ نگار)مخبر کی اطلاع پر سرکل پولیس نے دو مختلف مقامات پر چھاپہ مار کر 4افراد کو پکڑ لیا جبکہ 8موقعہ سے فرار ۔تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی ڈسکہ پولیس نے بنک روڈ ڈسکہ میں چھاپہ مار ا جہاں 5افراد جواء کھیل رہے تھے پولیس نے محمد اسحاق شیخ کو گرفتار کر لیا جبکہ 4رانا فریاد عرف رانا، ثاقب بٹ ،باؤ کشمیری اور عاطف موقعہ سے فرار ہو گئے پولیس نے رقم ٹکری 550روپے اور تاش قبضہ میں لے لی جبکہ تھانہ موترہ پولیس نے موضع جامکے چیمہ میں چھاپہ مار کر 3افراد رضوان، سلیم اور عمران کو گرفتار کر لیا جبکہ 3افراد کیبو ارائیں ،مون اور نفیض کشمیری موقع سے فرار ہو گئے پولیس نے تاش اور رقم ٹکری 1650روپے قبضہ میں لے کر الگ الگ مقدمہ درج کر لیا ہے

یہ بھی پڑھیں  کاہنہ ہسپتال کے 1اوردو نرسزمیں کوروناوائرس کی تصدیق

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker