تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ: دو مسلح ڈاکوئوں نے سکول ٹیچر سے موٹرسائیکل و نقدی چھین لی

ڈسکہ﴿نامہ نگار﴾ ناکہ لگائے کھڑے دو مسلح ڈاکوئوں نے سکول ٹیچر سے موٹرسائیکل و نقدی چھین لی جبکہ دو چور زمیندار کی تین بوری پیاز چوری کرکے لے گئے تفصیلات کے مطابق موضع بھروکے کلاں کارہائشی پرویز کھوکھرجوکہ جامکے چیمہ میں سکول ٹیچر تھا گزشتہ روز وہ اپنی موٹرسائیکل پر سوار ہوکر سکول سے چھٹی کے وقت گھر آرہاتھا جب وہ تھانہ موترہ کے علاقہ مین جی ٹی روڈ پر واقع فیکٹری کے قریب پہنچاتو اس کو ناکہ لگائے کھڑے دو مسلح ڈاکوئوں نے اسلحہ کی نوک پر روک لیا اور ا س سے نقدی 25سو روپے اورموٹرسائیکل چھین کر موقع سے فرار ہوگئے جبکہ تھانہ سٹی کے علاقہ گاگا کے رہائشی عندلیب نے اپنے اہل خانہ کا پیٹ پالنے کیلئے پیاز کاشت کررکھاتھا گزشتہ روز وہ اپنی اراضی سے گھر آگیاتواس کی عدم موجودگی میں ملزم شفیق اور اقراسیاب اپنے ایک نامعلوم ساتھی کے ہمراہ تین بوری پیاز مالیتی 3ہزار روپے چوری کرکے لے گئے پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں

یہ بھی پڑھیں  سپریم کورٹ:چیئرمین نیب کی توہین عدالت میں کیس کی سماعت

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker