تازہ ترینعلاقائی

پرائیویٹ سکولزایسوسی ایش کااجلاس، محکمہ تعلیم کی دہری پالیسی کی پرزورمذمت

daskaڈسکہ (نامہ نگار )پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایش کا اجلاس زیر صدارت میجر (ر)اعجازاحمد مقامی سکول میں منعقد ہوا جس میں محکمہ تعلیم کی دہری پالیسی کی پرزور مذمت کی گئی جس میں پانچویں اور آٹھویں کے سالانہ امتحان کے داخلہ فارم جمع کروانے کیلئے گورنمنٹ سکولوں کیلئے ڈپٹی آفس ڈسکہ اور پرائیویٹ سکولوں کیلئے ڈی او آفس سیالکوٹ رکھے گئے ہیں جو پرائیویٹ سکولوں کے ساتھ سراسر زیادتی اور مختلف بہانوں سے بلیک میل کرنا شامل ہے ۔تحصیل ڈسکہ میں ڈپٹی آفس ہونے کے باوجود پرائیویٹ سکول مالکان سیالکوٹ ای ڈی او آفس کے دھکے کھانے پر مجبور ہیں ۔جنرل سیکرٹری پرائیویٹ سکولز غضنفر علی مغل نے ای ڈی او سیالکوٹ اور محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسران سے اس دوہرے معیار کو ختم کرنے کیلئے پرزور اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اگر محکمہ تعلیم نے اپنے رویہ کو درست نہ کیا تو ہم بچوں کے ساتھ سراپا احتجاج ہوں گے اجلاس میں جن ممبران نے شرکت کی ان میں سر فیاض، طارق زاہد،ڈاکٹر فرخ ،کاشف سندھو ،ملک شعیب، امین اوٹھی،شفقت مغل، ارشد خاں ،محمد اشفاق، شریف بھٹی ودیگر شامل تھے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!