تازہ ترینعلاقائی

تحصیل ڈسکہ میں یو م دفاع پاکستان کے سلسلہ میں پر چم کشائی کی تقریب کاانعقاد

Daska News Pic 6ڈسکہ(نامہ نگار)یو م دفاع پاکستان کے سلسلہ میں تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن ڈسکہ میں پر چم کشائی کی تقریب منعقد ہو ئی جس میں اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ ذوالفقار احمد بھون ،ایم این اے صاحبزادہ سید افتخار الحسن ظاہرے شاہ ،ایم پی اے محمد آصف باجوہ ایڈووکیٹ ،سابق ایم پی اے محمد اشفاق وائیں، پرویز عالم بٹ ،رانا شبیر احمد ،ناصر محمود رانجھا،ڈاکٹر سجاد نبی سیان ایم ایس ،حافظ عبدالغفار،قاری خالد محمود ،میاں محمد اشرف ،مولاناایوب خان ، تحصیل دار راجہ عامر مسعود،کالم نگار،ذیشان انصاری ،ارشد جٹھول ،شیخ ضیاء اللہ ودیگر سماجی سیاسی و مذہبی رہنماؤں نے شرکت کی پرچم کشائی کے بعد قاری خالد محمود نے ملک کی سلامتی کے لئے دعائے خیر کی بعد ازاں سرجیکل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام مزار شہدائے سمبڑیال روڈ ڈسکہ پر پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں ممبر قومی اسمبلی سید افتخار الحسن شاہ ،ظفر اقبال بٹ اور مختلف مکاتب فکر کے علماء نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا ایڈمنسٹریٹر بلدیہ ذوالفقار احمد بھون نے تقریب کی صدارت کی اور سرجیکل ایسوسی ایشن کی جانب سے مہمانان گرامی کو شیلڈ بھی پیش کی گئیں جامع مسجد فردوس مغلپورہ میں شہداء پاکستان کے ایصال ثواب کے لئے ختم شریف پڑ ھا گیا اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی شہداء کے مزارات پر چاول کی دیگیں تقسیم کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker