تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ:اکابرین اہلسنت نے پاکستان بنانے میں اہم کر دار ادا کیا اور بے شمار قربانیاں دیں

Daska News 27ڈسکہ(نامہ نگار)اکابرین اہلسنت نے پاکستان بنانے میں اہم کر دار ادا کیا اور بے شمار قربانیاں دیں 7ستمبر1974کو قادیانیوں کو کافر قرار دلوانے کا سہراجمعیت علماء پاکستان اور امام شاہ احمد نورانی کو جاتا ہے جنہوں نے اسمبلی میں جاتے ہی ختم نبوت ﷺ کا مسئلہ کو حل کر وایا اور ملک پاکستان کو اسلامی آئین دیا ان خیالات کا اظہار سینئیر نائب صدر جمعیت علماء پاکستان ،وائس چیئرمین اسلامک مشن شاہ محمد اویس نورانی نے جمعیت علماء پاکستان تحصیل ڈسکہ کے زیراہتمام جامع مسجد غوثیہ سمبڑیال روڈ میں منعقد ہونے والی عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ختم نبوت ﷺ کا باغی واجب القتل ہے سب سے پہلے حضرت ابوبکر صدیقؓ نے ختم نبوت ﷺ کے باغیوں اور جھوٹی نبوت کا دعوی کرنے والوں کا خاتمہ کیا گورنر سلمان تاثیر نے ختم نبوت ﷺ کے قانون کو کالا قانون قرار دیا لیکن ایک اسلامی ملک میں اس کے خلاف ایف آئی آر تک درج نہ ہو سکی کہ آئین میں صدر اور گورنر کر استثنی حاصل ہے ختم نبوت ﷺ کے قانون کو کالا قانون کہنے والا سلمان تاثیر اپنے قتل کا خود ذمہ دار ہے سلمان تاثیر کو قتل کر نے والا غازی ممتاز حسین قادری ملت اسلامیہ کا ہیرو ہے انہوں نے صدر مملکت اور وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کیا کہ غازی ممتاز حسین قادری کو فوری رہا کیا جائے انہوں نے کہا کہ قادیانیوں کو فوج اور سول تمام بڑی عہدوں سے فارغ کیا جائے یہ ملک دشمن اور ملک توڑنے کی سازشوں میں ملوث اور مصروف عمل ہیں کانفرنس سے ڈپٹی جنرل سیکرٹری جمعیت علماء پاکستان قاری زوار بہادر ،صوبائی جنرل سیکرٹری ڈاکٹرجاوید اختر نورانی ،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پنجاب اظہر حسین فاروقی،مولانا نواز نقشبندی ،قاری ریاض ابرار نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہاکہ افغانستان امریکہ کے لئے قبرستان ثابت ہورہا ہے جس میں اس کا اربوں کھربوں ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے اور اس کے ہزاروں فوجی زخمی قتل یا پاگل ہو رہے ہیں اس جنگ میں امریکہ مقروض ہو کر رہ گیا ہے امریکہ ،اسرائیل اور انڈیا پوری دنیا اور بالخصوص مسلمان ممالک میں دہشت گردی کر رہے ہیں یہ دنیا کے سب سے بڑے دہشت گرد ہیں انہوں نے کہا کہ انڈیا پاکستان کا ہمسایہ ملک ہے اس کے ساتھ مذاکرات برابری کی بنیاد پر ہو نے چاہئیں شاہ محمد اویس نورانی نے جاوید ہاشمی کی طرف سے قومی اسمبلی کے فلور پرپشاور میں ہلاک ہو نے والے مسیحیوں کو شہید کہنے کی شدید مذمت کر تے ہو ئے کہا کہ جاوید ہاشمی اب بوڑھے ہو چکے ہیں اور ایسے بیانات انہیں سوچ سمجھ کر دینے چاہئیں انہیں اب سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرلینی چاہئیے شہید صرف مسلمان ہو تے ہیں ہندو سکھ عیسائی نہیں ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button