تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ:سیلاب سے متاثرہ 112خاندانوں میں امداد چیک تقسیم کیئےگئے

Daska News Pic 11ڈسکہ(نامہ نگار)وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے حکم پر سیلاب سے متاثرہ 112خاندانوں میں امداد چیک تقسیم کیئے گئے اس سال شدید بارشوں اور سیلاب سے متاثر ہو نے والے غریب اور مستحق 112خاندانوں کو وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے حکم پر اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ چوہدری ذوالفقار احمد بھون،ای ڈی سی ،ایم پی ایز آصف باجوہ ،رانا افضل ،چوہدری محسن اشرف و مقامی میرج ہال میں 112غریب اور مستحق خاندانوں میں جزوی طور پر مکان گرنے والوں کو15ہزار روپے اور سالم مکان گرنے والوں کو 30,30ہزار رو پے کے چیک دیئے گئے چیک حاصل کر نے والوں میں رضیہ بی بی لوڑھکی ،ریاست علی کسووالہ ،محمد عارف گگڑ والی ،محمد رفیق کوٹلی نہگاں،محمد انور سنگر والی ،محمد حسین سوہاوہ کھنہ ریاض بھٹی کالونی و دیگر دیہاتوں دھامونکے ،درویشکے ،آدمکے چیمہ ،تاجوکے چیمہ ،لوہاروانولی ،اگو چک وکے افراد کو چیک دیئے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button