تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ: محنت کش کی شادی شدہ بیٹی کو اغوا جبکہ اوباش کی نابالغ بچی کوواپس کر نے سے انکاری

ڈسکہ(نامہ نگار) خاتون سمیت تین افراد نے محنت کش کی شادی شدہ بیٹی کو اغوا کر لیا جبکہ اوباش گھر میں کام کر نے والی نابالغ بچی کوواپس کر نے سے انکاری تفصیل کے مطابق محلہ اسلام پورہ کے رہائشی محمد انور کی بیٹی (ح ) کی شادی 3سال قبل ناصرٹاؤن موترہ کے رہائشی محمد عمران سے ہو ئی گذشتہ روز(ح) اپنے والد کو ملنے ڈسکہ آئی ہو ئی تھی کہ والد کی عدم موجودگی میں اسے شہباز ،شہزاد اپنی والدہ کنیز بی بی کے ہمراہ زبردستی اغوا کر کے نامعلوم مقام پر لے گئے جبکہ گوجرہ کی رہائشی محنت کش خاتون موثر زوجہ لیاقت علی نے غربت سے تنگ آکر اپنی 14سالہ نابالغہ بیٹی صفیہ کو بینک روڈ کے رہائشی رانا انجم کے گھر کام کاج کرنے کے سلسلہ میں اس کے ساتھ بھجوایا چند روز بعد جب اس کی والدہ ملنے آئی اور اس کی تنخواہ سے کچھ رقم مانگی تو اوباش رانا نجم انکاری ہو گیا تھانہ سٹی پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!