تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ: صفائی اور سیوریج کے ناقص انتظامات شہر کی سڑکیں اور گلیاں محلے جوہڑوں کی شکل میں جبکہ انتظامیہ خاموش تماشائی

ڈسکہ(نامہ نگار) ڈسکہ بھر میں صفائی اور سیوریج کے ناقص انتظامات شہر کی سڑکیں اور گلیاں محلے جوہڑوں کی شکل اختیار کر گئے گندے پانی اور گندی کے ڈھیروں سے پیدا ہو نے والی مکھیوں مچھروں نے بھی عوام کا جینا محال کر دیا ہے شہری پیٹ کی پیچیدہ امراض میں مبتلا ہو نے لگے جبکہ انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہو ئی ہے تفصیل کے مطابق ٹی ایم اے ڈسکہ اور سینٹری انسپکٹر کی عدم دلچسپی ،غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے ڈسکہ شہر میں جگہ جگہ گندے پانی اور گندگی کے ڈھیروں نے قبضہ جمالیا ہے اور وہ ڈسکہ کی پہچان بنتے جا رہے ہیں سیوریج کے ناقص انتظام کی وجہ سے ڈسکہ کلاں ،گلہ کوٹھی موراں والی ،سمبڑیال روڈ ،ماڈل ٹاؤن ،گلہ شیخاں والہ ،محلہ مغلپورہ اور وڈالہ روڈ و دیگر علاقوں میں کھڑے گندے پانی نے شہریوں کا جینا دوبھر کر دیا ہے جس کی وجہ سے نمازی اور سکول کو کالج جانے والے طلباء و طالبات اسی گندہ پانی سے گذر کر جانے پر مجبور ہیں جبکہ سینٹری انسپکٹر اور ٹی ایم اے کے افسران دفاتر میں بیٹھے اعلی افسران کو سب اچھا کی رپورٹ پیش کر نے میں مصروف عمل ہیں گورنمنٹ ایلمنٹری سکول اور گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول سے ملحقہ سڑک وڈالہ روڈ پر کھڑے سیوریج کے گندے پانی سے طلبا و طالبات گذرتی ہیں اور اور گاڑیوں کے گذرنے سے ان کے یونیفارم پر گندے پانی کے چیھنٹے پڑ جاتے ہیں شہریوں نے کمشنر گوجرانوالہ اور ڈی سی او سیالکوٹ سے مطالبہ کیا کہ وہ علی الصبح بغیر اطلاع کیئے ڈسکہ آکر چیک کر یں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی نظر آجائے گا ۔

یہ بھی پڑھیں  کیا وارد نے واقعی سب کو حیران کر دیا؟

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker