تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ: سیدنا صدیق اکبر نے اطاعت رسول کی روشن مثالیں قائم کیں،سید ریاض

ڈسکہ﴿ نامہ نگار﴾سیدنا صدیق اکبر(رض) نے اطاعت رسول کی وہ روشن مثالیں قائم کیں جن پر دیگر جید صحابہ کرام (رض) بھی رشک کرتے تھے ان خیالات کا اظہار جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ سید ریاض حسین شاہ نے جامع مسجد چوک مین بازار میں تاجدار صداقت(رض) کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ آنحضرت کے ساتھ آپ کی رفاقت دنیا کیلئے رہتی دنیا تک مثال بن گئی،امیر ادارۃ المصطفیٰ پیرزادہ ثاقب رضا مصطفائی نے کہا کہ سرکار دو عالم کے وصال مبارک کے موقع پر حضرت ابو بکر صدیق(رض) کی فراست و حکمت کے باعث امت کا شیرازہ بکھرنے سے بچ گیا تھاآج بھی امت کی بقا کیلئے ایسے کردار کی حامل قیادت کی مسلم امہ کو ضرورت ہے صوبائی ناظم اعلیٰ جماعت اہلسنت مفتی محمد اقبال چشتی نے کہا کہ سرکار مدینہ کی نبوت و رسالت کی ہر موقع پر شہادت کے باعث آپ(رض) کو بارگاہ نبوی سے صدیق اکبر(رض) کا خطاب ملاآج اگر ہم حضرت ابوبکر صدیق (رض) کی سیرت و کردار کو اپنا لیں تو کوئی وجہ نہیں کہ آنے والا دورمسلمانان عالم کا سنہری دور نہ ہو،کانفرنس سے صوبائی امیر جماعت اہلسنت پنجاب علامہ قاری خالد محمودنقشبندی،مولانا فاضل صابری،قاری ثنائ اللہ قادری ،قاری عبدالمصطفیٰ غلام حسین نے بھی کانفرنس سے خطاب کیا اور تاجدار صداقت(رض) کی سیرت و کردار پر روشنی ڈالی۔

یہ بھی پڑھیں  پاکستان سمیت دنیا بھر میں کرسمس کی تقریبات کا آغاز

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker