تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ: 2 مختلف وارادتوں میں ڈاکو نقدی ،طلائی زیورات ،موبائل فون ،گھریلو سامان ،پارچات وغیرہ لے گئے

ڈسکہ(نامہ نگار) ڈسکہ میں ڈکیتی چوری کی دو مختلف وارادتوں میں ڈاکو نقدی ،طلائی زیورات ،موبائل فون ،گھریلو سامان ،پارچات وغیرہ لے گئے تفصیل کے مطابق گلی تیلیانوالہ سمبڑیال رو ڈکا رہائشی حاجی محمد ارشد اپنی بوتیک میں اپنے بیٹے اسد ،عمار اور خواتین کسٹمر کے ساتھ موجود تھا کہ تین نامعلوم مسلح ڈاکو زبردستی اندر داخل ہوئے اسلحہ کے زور پر ان سے 12ہزار رو پے نقدی ،خواتین سے طلائی کانٹے ،4عدد موبائل فون چھین کر گالی گلوچ اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہو ئے فرار ہو گئے جبکہ سابق تحصیل ناظم چوہدری اعجاز احمد چیمہ کی عدم موجودگی میں ان کی رہائشگاہ سے ان کے ملازمین شہباز اور نسرین سکنہ وہاڑی اپنے ساتھیوں فیاض ،سرفراز اور تین نامعلوم افراد کے ساتھ مل کر کر گھر کے تالے توڑ کر 15تو لے طلائی زیورات ،70ہزار رو پے نقدی ،گھریلو سامان ،پارچات وغیرہ چرا کر لے گئے سٹی پولیس مصروف تفتیش ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button