ڈسکہ﴿نامہ نگار﴾ڈسکہ ایک پنجابی بھارتی فلم کا لقب ہے کہ کی بنے دنیا دا سچے بادشاہ واہ گرو جانے یہ ایک ہے تو محاورہ میں اگر اس کی گہرائی بارے سوچا جائے تو آج کے حالات اسی طرح ہیں کہ محکمہ واپڈاگیپکو نے عوام کو بجلی کے جھٹکے دے کر ہی مارنا شروع نہیں کیا بلکہ غریب بھوکی پسی ہو ئی عوام کو ہر ماہ دو دو سو یونٹ زائد ڈالے جاتے ہیں جس سے نہ کہ بل بڑھ جاتا ہے بلکہ اس بل کا ریٹ اصل بل سے بھی کئی گنا ریٹ بڑھا کر عوام کو لوٹا جا رہا ہے جس کی مثال آجکل یہ ہے کہ ڈسکہ سب ڈویژنل واپڈا نمبر3ڈسکہ منظر عام ہے جنہوں نے پہلے کی طرح پھر اپنے عزائم پورے کرنا شروع کر رکھے ہیں مگر جب سائل اپنی مزدوری چھوڑ کر اسے درست کروانے کے لئے جاتا ہے تو دو گھنٹے دفتر میں ضائع کردیئے جاتے ہیں اور پھر اسے واپڈا گرڈ اسٹیشن سے درخواست بنواکر لانے کوکہا جاتا ہے اس میں دو روز تک مزدور شخص وقت ضائع کر کے تیسرے روز اس میں سے ایک سو یونٹ نکال کر ٹرخادیا جاتا ہے اس سلسلہ میں مزدور آدمی کے دو روز کی مزدوری ضائع ہونے کے ساتھ ساتھ صرف فرضی کام سے ٹرخا کر روانہ کیا جاتا ہے جس سے مقررہ تاریخ ختم ہو نے پر تیسرے روز جرمانہ کے ساتھ بل ادا کرنا پڑتا ہے مگر افسوس واپڈا سب ڈویژن نمبر3کے فرعون نما ایس ڈی او کی کوئی بھی باز پرس نہیں کرتا۔
You must be logged in to post a comment.