تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ: مزدا اور کار کے تصادم میں مزدا گاڑی کے ڈرائیور سمیت چار افراد ہلاک متعدد زخمی

ڈسکہ(نامہ نگار) علاقہ تھانہ موترہ جی ٹی روڈ پل نہر کے قریب بس ،مزدا اور کار کے تصادم میں مزدا گاڑی کے ڈرائیور سمیت چار افراد ہلاک متعدد زخمی تفصیل کے مطابق سیالکوٹ کی جانب سے کارنمبریLZS/822میں سوارتین افراد شاہد ندیم ،شہباز سکنہ عدالت گڑھا ،یسین سکنہ ہنٹر پورہ سیالکوٹ آرہے تھے ان کے آگے مزدا نمبریLES5565جارہا تھا جب انہوں نے پل نہر موترہ کراس کیا تو ڈسکہ کی جانب سے بس نمبریSRO/5576تیز رفتاری سے آئی اور سائیڈ کرائی جس سے مزداگاڑی بی قابو ہو کر مذکورہ کار پر الٹ گئی اور قلابازیاں کھاتے ہو ئے نیچے کھیتوں میں چلی گئی جس سے کا رمیں سوار تینوں مذکوران موقع پر ہی دم توڑ گئے اور مزدا گاڑی میں سوار متعدد افراد زخمی ہو گئے اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور ہلاک ہو نے والوں کی نعشوں اور زخمیوں کو سیالکوٹ ہسپتال پہنچایا جہاں پر مزدا ڈرائیور مشتاق احمد سکنہ بہاری پور ڈسکہ زخموں کی تاب نہ لا تے ہوئے بھی دم توڑ گیا اور باقی زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعدفارغ کر دیا گیاپولیس نے تینوں گاڑیوں کو قبضہ میں لے لیا اور مصروف تفتیش ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button