شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / ڈسکہ: حافظ محمد یوسف پسروری کے اغوا کی شدید مذمت اور پر امن ریلی

ڈسکہ: حافظ محمد یوسف پسروری کے اغوا کی شدید مذمت اور پر امن ریلی

ڈسکہ(نامہ نگار)جمعیت اہلحدیث و اہلحدیث یوتھ فورس ڈسکہ کے زیر اہتمام حافظ محمد یوسف پسروری کے اغوا کی شدید مذمت کر تے ہو ئے نائب ناظم اعلی جمعیت اہلحدیث پنجاب حافظ عبدالغفار کی زیر قیادت ایک احتجاجی ریلی جامع مسجدعزیزیہ وڈالہ رو ڈسے نکالی گئی جوشہر کی اہم شاہراہوں فوارہ چوک،کچہری چوک ،بینک روڈ سے ہو تی ہو ئی لاری اڈا پر امن طور پر اختتام پذیر ہو گئی ریلی سے خطاب کر تے ہو ئے مقررین نے کہا کہ ہم حافظ محمد یوسف پسروری کی غیر قانونی گرفتار کی پر زور مذمت کر تے ہیں اگر انہیں فوری طور پر رہا نہ کیا گیا تو اس کی ذمہ دار حکومت پنجاب ہو گئی اور اگر انہین کو ئی نقصان پہنچایا گیا تو ہم امن کی ضمانت نہیں دے سکتے شرکاء نے احتجاجی بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے ۔

یہ بھی پڑھیں  کراچی‘ شہری پر تشدد میرے کسی گارڈ نے نہیں کیا‘ شرمیلا فاروق