تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ: اساتذہ نہ ہونے کی وجہ سے طلبا ء تعلیم حاصل کرنے سے محروم، اہل علاقہ بچوں کو تعلیم دلوانے کیلئے پریشان

ڈسکہ(نامہ نگار)گورنمنٹ انگلش پرائمری سکول کوٹ مستامیں اساتذہ نہ ہونے کی وجہ سے طلبا ء تعلیم حاصل کرنے سے محروم، اہل علاقہ بچوں کو تعلیم دلوانے کیلئے پریشان تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں کوٹ مستا کے گورنمنٹ انگلش پرائمری سکول میں70سے زائدطلباء زیرتعلیم ہیں جوٹیچر نہ ہونے کی بنا پر تعلیم حاصل کرنے سے قاصر ہیں گورنمنٹ پرائمری سکول میں 3سیٹیں خالی پڑی ہیں جس میں صرف ایک ٹیچر کو عارضی طور پر لگایا گیا ہے سکول کے طلباء نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارے سکول میں ٹیچر نہ ہونے کی وجہ سے ہماری تعلیم کا حرج ہورہا ہے اور ہمارے سکول میں ٹیچر لگائے جائیں تاکہ ہم اپنے گاؤں کے سکول میں تعلیم حاصل کرسکیں اس موقع پر سکول میں موجودٹیچر محمد عالمگیرنے بتایا کہ محکمہ نے 2دن پہلے اس سکول میں میری عارضی طور پرڈیوٹی لگائی ہے میں اپنے طور پر بچوں کو تعلیم دلوانے کی پوری کوشش کر رہا ہوں ۔اہل علاقہ کے معززین زاہد اقبال زاہد ،حاجی بشیر احمد ،رانا احسان سابق کونسلر،میاں راشد منیر ،محمد یوسف ،رانا انعام اللہ ودیگر نے خادم اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف ،سیکرٹری ایجوکشن پنجاب ودیگر محکمہ کے افسران سے فوری نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ ہمارے سکول میں فوری طور ٹیچر ز کو بھیجا جائے تاکہ ہمارے گاؤں کے سکول میں ہی ہمارے چھوٹے چھوٹے بچے تعلیم حاصل کرسکیں والدین کا یہ بھی کہنا ہے کہ خادم اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کا مشن بھی یہی ہے کہ طلباء کو تعلیم دلوائی جائے اور ہمارا سکول میں بچوں کو تعلیم دلوانے کیلئے کوئی ٹیچر بھی موجود نہیں ہے اور ہمیں فوری طور پر ٹیچر ز کو سکول میں منتقل کیا جائے جائے اور بچے اچھی تعلیم حاصل کر کے ایک پاکستانی ہونے کو ثبوت دے سکیں۔

یہ بھی پڑھیں  کراچی: ہڑتال کے بعد معمولات زندگی بحال ہونا شروع

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker