تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ:محکمہ صحت کےزیراہتمام ڈینگی سےآگاہی سیمیناراورواک کاپروگرام ہوا

ڈسکہ﴿نامہ نگار﴾محکمہ صحت سول ہسپتال ڈسکہ کے زیراہتمام ڈینگی سے آگاہی سیمیناراور واک کا پروگرام ہوا جس میں ڈاکٹر محمد ظفر علوی﴿ای ڈی او ہیلتھ سیالکوٹ﴾،ڈاکٹرسجاد نبی سیان﴿ایم ایس سول ہسپتال ڈسکہ﴾،ڈاکٹر مختار احمد چوہدری ﴿ڈپٹی ڈی او ہیلتھ﴾،ڈاکٹر کامران سردار کی زیرقیادت ڈینگی سے آگاہی سیمنیار اورواک منعقد ہوئی جس میں ہرطبقہ فکر نوجوانوں نے جوش و جذبہ سے شرکت کی۔تقریب کے مہمان خصوصی سید افتخارالحسن شاہ سابقہ ایم این اے ،ذوالفقاراحمد باگڑی اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ،یحییٰ گلنواز گھمن ایم پی اے،سماجی تنظیمیں،انجمن تاجران برادری،پریس کلب ڈسکہ،وکلائ حضرات اوراساتذہ نے بھرپورحصہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں  سیالکوٹ: ارفع کریم فاؤنڈیشن کے تعاون سے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر سیمینار کا اہتمام

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker