تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ: 15روز قبل قتل ہو نے والے ڈسکہ کے نوجوان کی مسخ شدہ نعش نہر سے برآمد

ڈسکہ(نامہ نگار)15روز قبل قتل ہو نے والے ڈسکہ کے نوجوان کی مسخ شدہ نعش نہر سے برآمد تفصیل کے مطابق محلہ حاجی پورہ کے رہائشی محمد الیاس رحمانی کے بیٹے محمد آصف کی شادی 16فروری کونصرت بی بی کی بیٹی آسیہ بی بی کے ساتھ طے پائی تھی شادی سے چند روز قبل محمدآصف کو فون آیا جسے سن کر وہ گھر سے باہر چلا گیا جس کا کوئی پتہ نہ چلا گذشتہ روز نندی پور نہر سے نوجوان کی ایک مسخ شدہ نعش برآمد ہو ئی جسے تشدد کے بعد قتل کیا گیا تھا کو محمد الیاس رحمانی نے اپنے بیٹے آصف کی نعش کو پہچان لیامعلوم ہوا کہ آسیہ بی بی کے اپنے تایا زادکے ساتھ تعلقات تھے اور وہ آپس میں شادی کر نا چاہتے تھے سٹی پولیس پہلے ہی محمد آصف کے اغوا کا مقدمہ محمد اعظم ،عبدالجبار ،طیب اور تین نامعلوم ساتھیوں کے خلاف درج کر چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!