تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ: ڈینگی کے مکمل خاتمے کے خلاف آگاہی مہم و جدو جہد جاری،ڈاکٹر ناصر حسین علوی

ڈسکہ( نامہ نگار) ڈینگی کے مکمل خاتمے تک جدو جہد جاری رہے گی پولیو خسرہ اور ڈینگی کے خلاف پنجاب حکومت کی مہم میں تمام سماجی ادارے اور رضاکار شریک ہیں جو وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف کے مشن کی تکمیل کیلئے کوشاں ہیں ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر امن فاؤنڈیشن پاکستان ڈاکٹر ناصر حسین علوی نے ڈینگی کے خلاف آگاہی مہم 2014کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ دنیا میں سماجی اداروں اور معذوروں کے مراکزکا آغاز مسلمانوں نے کیا اور آج ہم سمجھتے ہیں کہ این جی اوز کا آغاز مغرب سے ہوا حالانکہ اس کے بانی مسلمان ہیں سماجی شخصیت حافظ محمد عظیم منہاس نے کہا کہ ڈینگی ہم سب کیلئے چیلن بن چکا ہے اور اس کے خاتمے کیلئے ہم سب کو کوشش کرنا ہو گی پولیو اور ڈینگی کے خلاف مہم میں جان دینے والے ملازمین اور رضاکاروں نے ایک عظیم مقصد کی خاطر شہادت کو قبول کیا ہم ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اس موقع پر تاجر رہنما محمد اطہر لون نے کہا کہ تاجر برادری بھی اس مشن میں سماجی اداروں کی شانہ بشانہ جدوجہد کر رہے ہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button