ڈسکہ( نامہ نگار)6 مسلح افراد گھر میں زبردستی داخل ہو کر محنت کش کی جواں سالہ بیٹی کو اغوا اورزیورات اور نقدی لوٹ کر فرار تفصیل کے مطابق موضع بوڑیکی کا رہائشی محنت کشی اپنے اہلخانہ کے ہمراہ گھر میں موجود تھا کہ بیرونی دروازہ کھول کر شہباز ،محمد صدام ،محمد افضل عرف گولا ،ارشد اور 2نامعلوم مسلح افراد زبردستی داخل ہو ئے اور سائل کو زدوکوب کیاانہیں کمرہ میں بند کر کے گھر سے دو تولے طلائی زیورات 50ہزار رو پے نقدی اور جاتے وقت محنت کش کی جواں سالہ بیٹی(ز)کو بھی اغوا کر کے لے گئے سائل کے شور مچانے پر اہل محلہ نے انہیں کمرہ سے باہر نکلا ستراہ پولیس مصروف تفتیش ہے۔