ڈسکہ﴿نامہ نگار﴾ڈکیتی کی نیت سے بیٹھے ہوئے تین ملزمان اسلحہ سمیت رنگے ہاتھوں گرفتارجبکہ نامعلوم مسلح ڈاکو لاکھوں رو پے مالیت کے چاول لے اڑے تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے موضع متیکے پلی پر ملزمان رضوان ‘رمضان ‘ساجد عرف ساجومسلح آتشیں اسلحہ ڈکیتی کی نیت سے جھاڑیوںمیں چھپے بیٹھے ہوئے تھے کہ صدر پولیس نے ایس ایچ او ذوالفقار وڑائچ کی سربراہی میں چھاپہ مار کر تینوں ملزمان کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیااور ان کے قبضہ سے ناجائزاسلحہ رائفل 8ایم ایم بمعہ دو کارتوس ‘رائفل پمپ ایکشن بمعہ تین کارتوس اور پسٹل 30بور بمعہ تین گولیاں برآمدکرلیا جبکہ تھانہ موترہ کے علاقہ بھلووالی کے رہائشی منصور احمد کی موضع بہاری پور میں واقع رائس مل میںگذشتہ روز 9 نامعلوم مسلح ڈاکومل کا کنڈا کاٹ کر اس کی رائس ملز کے تالے توڑ کرمل میں داخل ہو ئے اور منصور احمدکو کمرے میںبند کر کے لاکھوں رو پے مالیت کے چاولوںکی 125بوری لوٹ کر لے گئے متعلقہ پولیس نے الگ الگ مقدمہ درج کرلیا ۔
You must be logged in to post a comment.