تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ: ڈسکہ شہر میں گندگی کے ڈھیر ٹی ایم اے کا عملہ بھتہ وصولی میں مصروف عمل، اہل علاقہ

ڈسکہ(نامہ نگار) ڈسکہ شہر میں گندگی کے ڈھیر ٹی ایم اے کا عملہ بھتہ وصولی میں مصروف عمل شہر میں جگہ جگہ گندا پانی اور گندگی کے ڈھیروں سے بیماریاں جنم لینے لگیں شہر بھرمیں مکھیوں مچھروں کی بھرمار عروج پر کو ئی سننے والا نہیں ڈسکہ شہر کے مختلف علاقوں سمبڑیال روڈ ،محلہ سول لائن ،مسیحی قبرستان والا گلہ ،گلہ گجراں والہ،گلہ بوہڑ والا ،گلہ بھاٹانوالہ ،ڈسکہ کلاں ،محلہ حق پورہ ،گلہ خان ہوٹل والا ماڈل ٹاؤن و دیگر علاقوں میں کھڑے گندے اور گندگی کے ڈھیروں نے عوام کا جینا دوبھر کردیا جگہ جگہ کھڑے گندے پانی اور گندگی کے ڈھیروں کی وجہ سے پیدا ہو نے والے مچھروں اور مکھیوں کی وجہ سے شہر بھر میں مہلک بیماریاں پھیلنے لگیں ہیں جبکہ ٹی ایم اے کا عملہ ہر ہفتہ ہر گھر سے 20سے30رو پے منتھلی لینے آجا تا ہے جو لوگ منتھلی نہیں دیتے ان علاقوں میں ٹی ایم اے کے خاکروب مہینوں مہینوں چکر نہیں لگاتے جس کی وجہ سے گلی محلوں میں گندگی کے انبار لگ جاتے ہیں جبکہ افسران دفتروں میں بیٹھ کر اور سارا دن گپیں ہانک کر گھروں کو واپس چلے جاتے ہیں اہل علاقہ نے کادم اعلی پنجاب میاں شہباز شریف ،کمشنر گوجرانوالہ شمائل احمد خواجہ ،ڈی سی او سیالکوٹ افتخار ساہو سے مطالبہ کیاکہ ڈسکہ شہر میں صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کے لئے فوری اقدامات کیئے جائیں ۔

یہ بھی پڑھیں  پی کے نےباکس آفس کے بعدایوارڈ پر بھی قبضہ جما لیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker